نئی دہلی ،05؍اپریل( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) دہلی ہائی کورٹ نے شیلا دکشت کے سابق ساتھی پون کھیڑا کی جانب سے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے خلاف دائر مجرمانہ ہتک عزت کے مقدمے کی سماعت پر عبوری آخری فیصلہ دینے سے انکار کر دیا ہے۔جسٹس اے پاٹھک نے ایسے معاملات کا تصفیہ ایک سال کے اندر اندر کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں عبوری فیصلہ دینے سے انکار کر دیا۔تاہم، عدالت نے اس سلسلے میں ریاست اور شکایت کنندہ ونڈ کھیڑا کو کیجریوال کی عرضی پر نوٹس جاری کیا ہے۔کیجریوال نے اپنی عرضی میں کہا ہے کہ شکایت کی سماعت کے قابل نہیں ہے، کیونکہ متاثر شخص نچلی عدالت نہیں گئے تھے۔اکتوبر 2012 میں بجلی کی شرح میں اضافہ کے خلاف مظاہرہ کے دوران دکشت پر کیجریوال کا مبینہ تبصرے کو لے کر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔کھیڑا نے اپنی عرضی میں الزام لگایا ہے کہ کیجریوال نے ایک ٹی وی شو کے دوران اس وقت کے وزیر اعلی شیلا دیکشت کے خلاف قابل اعتراض زبان استعمال کی۔کیجریوال کی جانب سے پیش ہوئے سینئر وکیل سدھیر ندراجوگ نے کہا کہ پہلی نظر میں شکایت غیر قانونی ہے اور نچلی عدالت میں چل رہی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی۔